Demand for money in the name of militant organization in Sopore, fake group exposed

 Demand for money in the name of militant organization in Sopore, fake group exposed


 Police arrested 3 people, more arrests expected

  In Sopore, police have registered a case after arresting three people for uncovering a fake group of a militant organization.  A letter has been received on the organization's letterpad instructing him to pay Rs 50,000 to the organization as the organization needed funds to carry out various activities.  According to the police, as soon as the complaint was received, FIR No. 11/2021 under Sections 452,393,120-B, 511 of the Prevention of Illegal Activities Act was registered in Soporthana.  The police arrested the accused and during interrogation they said how they used to extort money by blackmailing innocent people including traders and common people.  The accused confessed that they first set a target and then planned to collect money from him and send letters through the letterpad of the militant organization through children. A seal was also recovered from their possession.  The operations were carried out in the main town of Sopore and Warpura. So far, police have identified eight people who have been robbed by them. Earlier, Sopore police had exposed a similar gang in 2019. Meanwhile, the case is being investigated.  Ongoing and further arrests are possible  He advised them to bring any activity of anti-social elements to the notice of the police


سوپور میں جنگجو تنظیم کے نام پر رقومات کی مانگ ،جعلی گروہ بے نقاب

پولیس نے 3 افراد کو گرفتار کیا،مزیدگرفتاریاں متوقع

 سوپور میں پولیس نے ایک جنگجو تنظیم کے ایک جعلی گروہ کا پردہ فاش کرکے تین افراد کو گرفتار کرکے کیس درج کیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ پولیس کو ایک شخص(نام مخفی) کی شکایت موصول ہوئی جس میں اُس نے کہا تھا کہ اُسے جنگجو تنظیم کے لیٹرپیڈ پرایک خط موصول ہوا ہے جس میں اُسے تنظیم کیلئے پچاس ہزارروپے دینے کی ہدایت دی گئی تھی کیوں کہ تنظیم کو مختلف سرگرمیاں انجام دینے کیلئے رقومات کی ضرورت تھی۔ پولیس کے مطابق شکایت موصول ہوتے ہی ایف آئی آر زیر نمبر 11/2021غیرقانونی سرگرمیوں کی روکتھام کے قانون کے دفعات452,393,120-B,511کے تحت سوپورتھانے میںدرج کیاگیا ۔دوران تحقیقات اس بات کا انکشاف ہواکہ تین افرادجن کی شناخت اشفاق احمد ریشی،ممتازاحمد واراورعبدلقیوم گنائی کے طور کی گئی ،نے شکایت کنندہ سے روپے اینٹھنے کا منصوبہ بنایا۔پولیس نے ملزموں کو گرفتار کیا اور انٹرگیشن کے دوران انہوں نے کہا کہ کیسے وہ معصوم لوگوںجن میں تاجر،اورعام لوگ شامل ہیں، کو بلیک میل کرکے روپیہ اینٹھتے تھے۔ملزموں نے اعتراف کیاکہ وہ پہلے ہدف کا تعین کرتے تھے اور اس کے بعد اُس سے پیسے وصول کرنے کا منصوبہ ترتیب دیتے تھے اورجنگجو تنظیم کے لیٹرپیڈ پربچوں کے ذریعے خط بھیجتے تھے ۔ان کے قبضے سے ایک مہر بھی برآمد کی گئی ۔انہوں نے اپنی کارروائیاں سوپور کے مرکزی قصبے اور وارپورہ میں انجام دیں تھیں۔اب تک پولیس نے آٹھ لوگوں کی شناخت کی ہے جنہیں ان لوگوں نے لوٹا ہے ۔اس سے قبل بھی سوپور پولیس نے 2019میں اسی طرح کی ایک گینگ کوافشاء کیاتھا۔اس دوران کیس کی تحقیقات جاری ہے اور مزید گرفتاریوں کاامکان ہے۔سوپور پولیس نے عام لوگوں کو صلاح دی ہے کہ وہ سماج دشمن عناصر کی کسی بھی سرگرمی کو پولیس کی نوٹس میں لائیں


To Top