Indo-Pak forces clashed on the Line of Control (LoC) in Kashmir's Karnah and Poonch sectors. At 7 pm on Wednesday, the Pakistani army hit the Indian posts with mortar shells at Mataraka in Karnah sector, after which the Indian army also gave a full response. The shelling took place in the areas around Dhani, Saeedpura and Hajitra villages of Tod area on the border of Mataraka. A similar situation took place in Nowshera Poonch sector. The Pakistani army carried out heavy mortar shelling in Kearney and Qasba sectors on Wednesday evening which lasted for two hours. It also occurred in areas where shelling took place.
کشمیر کے کرناہ اور پونچھ سیکٹروں لائن آف کنٹرول پر ہند و پاک افواج کے درمیان شلنگ ہوئی۔زور دار شلنگ کی وجہ سے حد متارکہ پر واقع نصف درجن دیہاتو ں میں رہا ئش پذیر لوگ سہم کر رہ گئے ۔ بدھ کی شام 7بجے کرناہ سیکٹر کے حد متارکہ پر پاکستانی فوج نے بھارتی چوکیو ں کو مارٹر شلو ں سے نشانہ بنایا جس کے بعد بھارتی فوج نے بھی بھر پور جواب دیا ۔ آر پار گولہ باری کی وجہ سے حد متارکہ پر ٹاڈ علاقہ کے دھنی ،سعید پورہ ،حاجیترا دیہات کے ارد گرد علاقوں میں گولہ باری ہوئی۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ آر پار گولہ باری کی وجہ سے آس پاس کے علاقہ دہل اٹھے ۔ادھر نوشہرہ پونچھ سیکٹر میں بھی اسی طرح کی صورتحال وقوع پذیر ہوئی۔پاکستانی فوج نے کیرنی اور قصبہ سیکٹروں میں بدھ کی شام شدید مارٹر شلنگ کی جو دو گھنٹے تک جاری رہا۔اسی طرح کی کارروائی پونچھ سیکٹر کے کلسیان،جھنگر، لام، پوکھرنی علاقوں میںبھی پیش آئی جہاں گولہ باری کی گئی۔

