کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کا معاملہ | راجباغ اور پرے پورہ میں کوچنک سنٹروں کو بند کرنیکا حکم کے بعد ان علاقوں میں تمام کوچنگ سینٹروں کو بندرکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔ڈپٹی کمشنر سرینگر شاہد اقبال چودھری کی جانب سے جاری کئے گئے حکم نامہ زیر نمبر COVID/CR/21/4124-33 بتاریخ 31دسمبر 2020میں ان کوچنگ سینٹروں کو بند کرنے کی وجوہات کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ان کوچنگ سینٹروں کے منتظمین نے چندافراد کے کورونا ٹیسٹ کرائے تھے جن میںکچھ افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں لیکن کوچنگ سینٹروں کے مالکان نے بغیر کسی خلل کے کلاسوں کو جاری رکھا جو کورونا وائرس کی روکتھام کیلئے بنائے گئے قوائد و ضوابط کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ حکم نامہ میں مزید لکھا گیا ہے کہ ان کوچنگ سینٹروں کے مالکان نے ضلع انتظامیہ سرینگر کو مطلع کرنے کی بھی زحمت نہیں کی ۔ حکم نامہ میں مزید لکھا گیا ہے کہ اس صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے راج باغ اور پرے پورہ میں قائم کوچنگ سینٹروں کو فی الحال بند کردیا گیا ہے ۔حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ جب تک نہ ان کوچنگ سینٹروں سے منسلک تمام افراد کے نمونے اور انکی رپورٹیں موصول نہیں ہوتی اور sanitizationمکمل نہیں ہوگی تب تک یہ کوچنگ سینٹر بند رہیں گے۔ ضلع انتظامیہ نے اپنے حکم نامہ میں مزید کہا ہے کہ تمام کوچنگ سینٹروں میں تشخیص کا عمل شروع ہونا چاہئے اور تمام کوچنگ سینٹروں میں ہر 21دن کے بعد بچوں ، تدریسی اور غیر تدریسی عملہ کے تشخیصی ٹیسٹ ہونے چاہئے۔ حکم نامہ میں لکھا گیا ہے کہ معیاری ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

 Corona test positive  Following the order to close the coaching centers in Rajbagh and Parepura, an order has been issued to close all the coaching centers in these areas. Order issued by Deputy Commissioner Srinagar Shahid Iqbal Chaudhry under COVID / CR / 21/4124  Mentioning the reasons for the closure of these coaching centers on December 31, 2020, it is written that the administrators of these coaching centers had conducted corona test of some people in which some of the reports were positive but the owners of the coaching centers did not disrupt the classes.  Which is a clear violation of the rules and regulations for the prevention of corona virus.  The order further said that the owners of these coaching centers did not even bother to inform the district administration of Srinagar.  The order further said that in view of this situation, the coaching centers at Rajbagh and Parepura have been closed for the time being. The order further said that unless  These coaching centers will remain closed until the samples and their reports are not received and sanitation is not completed.  The district administration in its order further said that the assessment process should start in all the coaching centers and all the coaching centers should conduct diagnostic tests of children, teaching and non-teaching staff every 21 days.  The order states that violators of the standard code of conduct will be prosecuted under the law.

To Top