راجوری گاؤں میں ریچھ کے حملے میں 3 افراد زخمی راجوری کے دور افتادہ گاؤں کوچروال میں جنگلی ریچھ کے حملے میں کم از کم تین افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت
راجوری گاؤں میں ریچھ کے حملے میں 3 افراد زخمی راجوری کے دور افتادہ گاؤں کوچروال میں جنگلی ریچھ کے حملے میں کم از کم تین افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔
زخمیوں میں سے دو کو تشویشناک حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں ریفر کر دیا گیا ہے۔ علاقے کے مقامی لوگوں کے مطابق یہ گاؤں والے اپنے کھیتوں میں موجود تھے کہ قریب کی جھاڑیوں سے ایک جنگلی ریچھ نمودار ہوا اور ان پر حملہ کر دیا۔ واقعہ میں محمد منشی (55) ولد میر، بٹو (35) ولد ولی محمد اور عبدالرشید (30) ولد محمد یونس تمام سکنہ کوچروال زخمی ہو گئے جنہیں دیگر گاؤں والوں نے جنگلی جانوروں کے چنگل سے نکالا۔ .
زخمیوں کو مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں سے محمد منشی اور بٹو کو جی ایم سی جموں ریفر کر دیا گیا ہے اور دونوں کی حالت تشویشناک ہے اور ان پر گہری چوٹیں ہیں۔

